Go to Top

Page: 6

شوگر:ہم دیکھتے ہیں کیمسٹری کے حوالے سے یہ ایک بہت اچھا موقع ہے اور اگر گورنمنٹ آف پاکستان اس کو سپورٹ دے تو ہماری ہیلتھ کنڈیشن بہت اچھی ہو سکتی ہے؟

ڈاکٹر عبدالسلام:جی ہاں۔ بڑی ترقی ہو سکتی ہے۔ اور ہیلتھ پاور بہت اچھا ملے گا۔ بڑے بڑے جو پڑھے لکھے لوگ ہیں ان سے ریسرچ کروائیں۔ ہم آپ کو نئی میڈیسن بھی دے سکتے ہیں۔ میرے نظرئیے کے مطابق کیونکہ ہم سب مسلمان ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جب ہم کو پیدا کیاتو ساتھ ہی جڑی بوٹیاں بھی دیں اور بڑے عرصے تک ان سے لوگ اپنی بیماریوں کا علاج کرتے رہے، یہ تو جب ماڈل سائنس آئی ہے تو سنتھیٹک ایلوپیتھک میڈیسن آئی ہیں لیکن بہت سی ہربل میڈیسن بھی ہیں ان میں جن میں الکلائز وغیرہ نکالے ہوئے ہیں تو جو نیشنل وے آف ٹریٹمنٹ ہے وہ بہت فائدہ مند ہوتے ہیں اور یہ دنیا کے ہر جگہ موجود ہیں، اس کے سائیڈ ایفیکٹ کم سے کم ہیں۔

شوگر:ایک ذیابیطس فرد کی بائیو کیمسٹری ۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر عبدالسلام:میں کہتا ہوں کہ ہزار بیماریوں کی ایک بیماری ہے، ذیابیطس فرد کا سارا میٹابولزم باڈی کا ڈسٹرب ہو جاتا ہے۔ اگر وہ ذیابیطس کو کنٹرول رکھیں تو پھر ٹھیک رہتا ہے۔ اگر جسم میں انسولین کام نہیں کر رہی تو آپ وہی انسولین باہر سے لے لیں تو اس کا میٹر انسولین باڈی میں ہے ناں جب دیکھتی ہے کہ لیول گلوکوز کا تبدیل ہو رہا ہے اور بیٹا سیلز حرکت میں آتے ہیں یہاں سے آپ باہر سے لی ہوئی انسولین لیتے ہیں اور لانگ اینڈ شارٹ دونوں میں موجود ہیں۔

شوگر:یہ جو اس وقت دو کیٹیگریز آ رہی ہیں جیسے ہیومن انسولین اور بیف انسولین ؟

ڈاکٹر عبدالسلام:ہیومن انسولین بہتر ہے۔

شوگر:ہیومن انسولین میں ہائیپو کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں؟

ڈاکٹر عبدالسلام:نہیں ہائیپو کو چانسز تو خیر ہر چیز میں ہی زیادہ ہوں گے ، جب باڈی میں انسولین زیادہ نکلنا شروع ہو جائے جیسے کہ ٹیومر آف دی پینکولر بیٹا سیلز کا ہوتا ہے وہاں بھی چانسز ہوتے ہیں۔ ایک ڈوز کیلکولیٹ کر کے لگائیں تو ہائیپو یا ہائپر گلائیسیمیا کے چانسز نہیں رہتے۔ ریکمنڈڈ ڈوز ہونی چاہئیں، آپ کی کیلوریز کتنی ہیں اور آپ کتنے یونٹ لگا رہے ہیں تو چانسز زیرو ہو جاتے ہیں۔ اس میں شارٹ او رلانگ ایکشن ہیں، شارٹ تو وہ ہے جس میں لیول بڑھاہوا ہے اس پر ڈائریکٹر ایفیکٹ کر کے اس کو نیچے لائے گی اور لانگ جو ہے وہ لیول کو مینٹین رکھے گی۔ جو لوگ زیادہ ڈوز لیتے ہیں ان کو پریشانی ہوتی ہے۔

شوگر:لائف سٹائل کیسا ہونا چاہئیے، ایک ذیابیطس فرد کو کیسے زندگی گزارنا چاہئیے؟

ڈاکٹر عبدالسلام:نارمل انسانوں کی طرح۔

شوگر:یعنی اسے کانشنس نہیں ہونا چاہئیے؟

ڈاکٹر عبدالسلام:نہیں کانشنس کیا جب آپ نے اس کی ایلوکیشن کو لوکیٹ کر لیا ہے کہ انسولین آپ کی باڈی میں کام نہیں کر رہی تو آپ یہ باہر سے لے لیں اور یہ انسولین وہی ہے جو آپ لینا چاہ رہے ہیں نہ ہی اس کے سائیڈ ایفیکٹ ہیں۔ جو آپ پہلے بتارہے تھے نومائی انسولین وہ انسولین تو اینٹی باڈیز میں آتی تھی، آج اگر 10یونٹ لگائے ہیں تو کل آپ کو 12یونٹ لگانے پڑیں گے ، ٹیکنیزم شروع ہو جاتا ہے لیکن اس سے نہیں ہوتا۔ تو یہ بیسٹ انسولین ہے اور اس انسولین میں اور انسان کی انسولین میں فرق کوئی نہیں ہے، اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔ آپ اس کی ڈوز کیلکولیٹ کریں، زیادہ لگائیں تو ہائیپرگلائیسیمیا ہو جائے گا ، اسی طرح اگر بیٹا سیلز کے اندر ٹریٹ ہو رہا ہے انسولین زیادہ سیکریٹ ہو رہی ہے تو اس بندے کو بھی ہائیپر گلائیسیمیا ہو جائے گا۔

شوگر:غصے کا اور بائیو کیمسٹری کا کیا تعلق ہے آپس میں؟

ڈاکٹر عبدالسلام:غصے کا یہ ہے کہ میں نے آپ کو بتایا کہ ٹینشن ہارمون آپ لے رہے ہیں یہ انسولین کے ایکشن کو الٹرلائز کرتے ہیں جو انسولین باڈی میں کام کر رہی ہے یہ اسے کام نہیں کرنے دیتی جس سے بندے کو شوگر ہو جاتی ہے۔

Next Page : 1 , 2 , 3 , 4 , 5 ,6 ,7 , 8

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *