Go to Top

کامیاب معالج کی تلاش

جاوید ایک کامیاب معالج کی تلاش میں تھا۔ اس کی یہی جستجو اور تلاش اسے جگہ جگہ لئے پھرتی رہی، وہ چھوٹے چھوٹے قصبوں میں گھوما اور بڑے شہروں کی خاک بھی چھانتا رہا، چھ ماہ اور گزر گئے۔

اس نے بہت سے معالوں سے تبادلہ خیالات کیا، ان میں سرکاری اور پرائیویٹ معالجوں کے علاوہ ملٹری کے ڈاکٹر بھی شامل تھے۔ ان معالجوں میں مردوزن اور بوڑھےوجوان سبھی تھے، اس نے ہسپتالوں، کلینکوں اور رفاہء عامہ کی ڈسپنسریوں کو بھی دیکھا۔ وہ ہر قسم کی علاج گاہوں میں گیا، ان میں چھوٹی بڑی، خوبصورت اور معمولی، سبھی قسم کی علاج گاہیں تھیں۔

آخر کار اس نے سمجھنا شروع کر دیا کہ مختلف علاج گاہیں کس طرح ذیابیطس کا علاج کرتی ہیں؟ مگر اس نے جو کچھ دیکھا وہ ہر گز باعث مسرت نہ تھا۔ دوسرے لوگوں کی طرح اس نے بھی ڈاکٹروں سے اچھی توقعات رکھنا چھوڑ دیں، اب اسے بُرے روئیے اور ناقص علاج پر حیرت نہ ہوتی تھی، یہ سب کچھ نارمل نظر آنے لگا تھا، اس نے ان باتوں پر اپ سیٹ ہونا چھوڑ دیا۔

Next Page : 1 , 2 , 3

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *